News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: نیو یارک: بیوہ خاتون کا میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالرز کا عطیہ، طالبعلموں کی فیس ہمیشہ کیلئے معاف
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > نیو یارک: بیوہ خاتون کا میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالرز کا عطیہ، طالبعلموں کی فیس ہمیشہ کیلئے معاف
تازہ تریندلچسپ و عجیب

نیو یارک: بیوہ خاتون کا میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالرز کا عطیہ، طالبعلموں کی فیس ہمیشہ کیلئے معاف

Published فروری 28, 2024 Tags: 2 کھرب 79 ارب پاکستانی روپے سے زائد 96 سالہ روتھ گوٹیسمین Featured البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کو عطیہ ایک ارب ڈالرزمالیت کے حصص
Share
SHARE

نیویارک (ویب ڈیسک): جب 96 سالہ روتھ گوٹیسمین کے شوہر کا 2022 میں انتقال ہوا تو وہ اپنے ورثے میں کچھ ایسا چھوڑ گئے تھے جس نے ان کی اہلیہ کو بھی حیران کر دیا۔یہ ایک امریکی کمپنی کے ایک ارب ڈالرز (2 کھرب 79 ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے حصص تھے۔روتھ گوٹیسمین ایک ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘میرے شوہر نے ان حصص کے ذریعے مجھے دنگ کر دیا تھا، ان کی واحد ہدایت بس یہ تھی کہ میں اس رقم کے ساتھ کچھ بھی کرنے کے لیے آزاد ہوں’۔انہوں نے یہ ساری رقم نیویارک کے غریب ترین علاقے برونکس میں موجود البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کو عطیہ کر دی۔

آغاز میں انہیں یہ فیصلہ کرنے میں مشکل ہوئی کہ اس رقم کو کہاں خرچ کیا جائے، مگر اپنے بچوں کے مشورے کے بعد انہوں نے جو اقدام کیا وہ دنیا کو حیران کر دینے والا ہے۔

انہوں نے یہ ساری رقم نیویارک کے غریب ترین علاقے برونکس میں موجود البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کو عطیہ کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میں کالج کے طالبعلموں کو سرمایہ فراہم کرنا چاہتی تھی تاکہ انہیں تعلیم کے لیے کوئی خرچہ نہ کرنا پڑے’۔

ان کا تحفہ اتنا بڑا ہے کہ کالج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب مستقبل میں کبھی بھی طالبعلموں کو ٹیوشن فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس وقت کالج میں زیر تعلیم فورتھ ائیر کے تمام طالبعلموں کو رواں سہ ماہی کے دوران لی جانے والی فیس واپسی کی جائے گی، جبکہ اگست 2024 سے تمام موجودہ اور مستقبل کے طالبعلم مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

روتھ گوٹیسمین نے ایک ارب ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان 26 فروری کو کالج کے طالبعلموں کے سامنے کیا۔

جیسے ہی انہوں نے کہا کہ اب تمام طالبعلموں کو فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں، تو وہاں موجود نوجوانوں نے خوشی سے تالیاں بجائیں جبکہ کچھ اپنی نشستوں پر رقص کرنے لگے۔

روتھ گوٹیسمین نے اسی کالج میں پروفیسر کے طور پر 1968 میں کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

2007 سے 2014 کے دوران وہ کالج کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا حصہ رہی تھیں۔

ان کی جانب سے عطیہ دیے جانے کے بعد توقع ہے کہ اس کالج میں داخلہ لینے والے طالبعلموں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور یہی روتھ گوٹیسمین کا مقصد بھی ہے۔

اس کالج کی سالانہ فیس 59 ہزار ڈالرز سے زائد ہے اور بیشتر طالبعلموں کے لیے اسے ادا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: 2 کھرب 79 ارب پاکستانی روپے سے زائد, 96 سالہ روتھ گوٹیسمین, Featured, البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کو عطیہ, ایک ارب ڈالرزمالیت کے حصص
Habib Ur Rehman فروری 28, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا، بیل آؤٹ پیکج میں سیاسی استحکام مدنظر رکھنے کی درخواست
Next Article اسرائیل کی دیر البلح میں گولا باری، غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی بند

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?