کراچی (ویب ڈیسک): جوئیل واسپ ایمرلڈ کاکروچ دنیا کا زہریلا ترین کیڑا ہے.یہ اپنے غیر معمولی تولیدی رویے کے لیے جانا جاتا ہے، جس میں کاکروچ کو ڈنک مارنا اور اسے اپنے لاروا کے لیے میزبان کے طور پر استعمال کرنا شامل ہے۔ اس طرح یہ اینٹوموفاگس پرجیویوں سے تعلق رکھتا ہے۔دنیا کا دلچسپ اور خطرناک کیڑا جوئیل واسپ ایمرلڈ کاکروچ جو کاکروچ کو اپنے بچوں کی غذا کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
یہ ایک مخصوص طریقے سے کاکروچ کو کاٹنتا ہے جو اسے غیر محرک بنادیتا ہے مگر اسے زندہ رکھتا ہے ۔
مادہ جوئیل واسپ کاکروچ کے اندر انڈے دیتی ہے اور کاکروچ کو زندہ بھی رکھتی ہے تاکہ بچے پیدا ہونے کے بعد کاکروچ کو کھاسکیں۔
اس واسپ کا زہر اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ کاکروچ صرف چند قدم چلنے کے بعد بے حس یعنی Paralyze ہوجاتا ہے۔