لاہور(ویب ڈیسک ):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 175 رنز بنائے۔
جواب میں کراچی کنگز نے نے 176 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر پورا کرلیا۔
اس سے قبل لاہور کی اننگز میں صاحبزادہ فرحان کی اننگز قابل ذکر رہی۔
لاہور کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان کی اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ جارج لینڈا 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ریسی وین ڈر ڈاوسن نے بھی 26 رنز بنائے۔
شائی ہوپ نے 21 اور جہانداد خان نے 12 رنزبنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میرحمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کراچی کنگز نے 176 رنز کا ہدف آخری گیند پر پورا کرلیا۔
کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ نے58 اور شعیب ملک نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ محمد نواز نے15، شان مسعود نے 10 اور جیمز ونس نے 8 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور احسن حفیظ نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی اور اسے چاروں میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے۔
کراچی کنگز نے 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں کامیاب اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔