News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پاکستان الیکشن تنازعات اور مسائل کا فوری قانونی حل نکالے؛ اقوام متحدہ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > پاکستان الیکشن تنازعات اور مسائل کا فوری قانونی حل نکالے؛ اقوام متحدہ
پاکستانتازہ تریندنیا

پاکستان الیکشن تنازعات اور مسائل کا فوری قانونی حل نکالے؛ اقوام متحدہ

Published فروری 14, 2024 Tags: Featured اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتخابات کے بعد کی صورتحال انتونیو گوتیرس پاکستان میں حکام اور سیاسی رہنماؤں پر زور قانونی طریقوں سے حل کریں
Share
SHARE

واشنگٹن(ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان میں حکام اور سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کے بعد کی صورتحال کو جلد از جلد پُر امن انداز اور قانونی طریقوں سے حل کریں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پاکستان میں جنرل الیکشن کے بعد دھاندلیوں کے الزامات اور آزادیٔ اظہارِ رائے کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے۔

ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس پاکستان میں الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر حکام پر ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے پر زور دیتے ہیں جو تناؤ کو بڑھا یا بھڑکا سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکام سمیت سیاسی جماعتوں سے پُرامن رہنے اور تشدد کو مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا مکمل احترام کرنے پر زور دیتے ہوئے الیکشن تنازعات اور مسائل کا حل قائم کردہ قانونی فریم ورک کے ذریعے چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کے مفاد میں ہو۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں موبائل، نیٹ سروس کی بندش اور پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اپنے گزشتہ بیان میں انتونیو گوتریس نے انتخابی مہم اور ووٹنگ کے دوران سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے خلاف تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ امریکا نے بھی پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی، عمران خان کی گرفتاری اور متعدد امیدواروں کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کا موقع نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن نتائج کی چھان بین کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل, انتخابات کے بعد کی صورتحال, انتونیو گوتیرس, پاکستان میں حکام اور سیاسی رہنماؤں پر زور, قانونی طریقوں سے حل کریں
Habib Ur Rehman فروری 14, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکی تنظیم کیجانب سے پینکیکس کی طویل ترین لائن، ہوا میں زیادہ پینکیک اچھالنے کے 2 گنیز ریکارڈز
Next Article سارہ خان کے مداحوں کیلیے خوشخبری: ’اے وطن میرے وطن‘ 21 مارچ کو ریلیز ہوگی

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?