لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور ملک کے سابقہ صدر آصف علی زرداری نے دیگر جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مل کر حکومت بنائیں گے.
پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت اور شہباز شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مل کر حکومت بنائیں گے۔
مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے اور پاکستان کو مشکلوں سے نکالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معیشت، دہشت گردی یا مفاہمت سمیت پاکستان میں جو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں، ان کا حل نکالیں گے۔