ہانگ کانگ (اسپورٹس ڈیسک): ارجنٹائن کے مارچ میں چین میں شیڈول 2 دوستانہ مقابلوں کو منسوخ کردیا گیا۔چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں شیڈول دوستانہ میچ میں لیونل میسی نے مقامی کلب اور انٹرمیامی کے درمیان میں انجری کے باعث شرکت نہیں کی تھی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے 40 ہزار سے زائد تماشائیوں کی تعداد میچ دیکھنے پہنچی تھی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میچ کے آغاز سے کچھ دیر قبل فینز کو معلوم ہوا کہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی میچ نہیں کھیلیں گے، جس پر شائقین کا پارہ چڑھ گیا کیونکہ وہ محض میسی کی ایک جھلک دیکھنے اسٹیڈیم آئے تھے۔
میچ میں عدم شرکت پر سوشل میڈیا پر ہانگ کانگ کے شائقین میسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ ٹکٹ پر خرچ کی گئی رقم کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔
میسی کے خلاف شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد بیجنگ اور ہانگزو میں کھیلوں کے حکام نے ارجنٹائن کی ٹیم کو مارچ میں کھیلنے والے دو دوستانہ میچوں کی میزبانی سے انکار کردیا ہے۔