کراچی (ویب ڈیسک): ملکی انتخابی تاریخ میں عام انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 100 سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 84 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد پیپلزپارٹی کو20 خواتین کی مخصوص نشستیں ملیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ایوان میں اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے پیپلزپارٹی کو اقلیتوں کی 6 مخصوص نشستیں بھی ملیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان میں پیپلزپارٹی کے پاس 110 ارکان متوقع ہیں۔