صوابی (ویب ڈیسک): سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں3 بار صدر پاکستان بنانے کی پیشکش کی تھی۔
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے پاکستان میں اڈے مانگے تھے،بانی پی ٹی آئی نے امریکا کو انکار کیا جس کی وجہ سے آج وہ جیل میں ہیں۔
اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے انہیں تین دفعہ صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی لیکن پروٹوکول کی وجہ سے انہوں نے صدر پاکستان کا عہدہ نہیں لیا، علاقے کی تعمیرو ترقی کے لیے اسپیکر شپ کا عہدہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سلیکشن ہوچکی ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ 40سال افغانستان میں جنگ ہوئی جس کی وجہ سے ہمارا ملک تباہ ہوگیا۔