لندن (ویب ڈیسک): برطانیہ کے 12 سالہ طالب علم نے ذہانت میں مشہور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روری بڈویل نامی برطانوی طالب علم نے بغیر تیاری کے آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور کیا۔
آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ دونوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا آئی کیو 160 کے قریب تھا۔
برطانوی طالب علم کی والدہ ابی بڈویل کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ٹیسٹ کے دوران بہت پرسکون تھا اور ایک سیکشن کے دوران ٹوائلٹ میں آرام سے ٹہلتا رہا تھا۔
ابی بڈویل کے مطابق ان کے بیٹے کو ایک ناقابل یقین دماغ سے نوازا گیا ہے، جو کام کرنے اور معلومات کو یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔