ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم ‘انیمل’ کی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اُن کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو بنانے والے ملزم کی گرفتار پر ردعمل دے دیا۔رشمیکا مندانا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں دہلی پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “ملزم کو پکڑنے کے لیے آپ کا شکریہ”۔
Expressing my heartfelt gratitude to @DCP_IFSO 🙏🏼 Thank you for apprehending those responsible.
Feeling truly grateful for the community that embraces me with love, support and shields me. 🇮🇳
Girls and boys – if your image is used or morphed anywhere without your consent. It…
— Rashmika Mandanna (@iamRashmika) January 20, 2024
اداکارہ نے کہا کہ “میں تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، مجھے پیار دیا اور میری ڈھال بنے”۔
اُنہوں نے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو محتاط رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ کی تصویر کو آپ کی رضامندی کے بغیر کہیں بھی استعمال کیا جاتا ہے تو یہ غلط ہے”۔
رشمیکا مندانا نے مزید کہا کہ “ہمارے اردگرد اچھے لوگ بھی موجود ہیں جو ظلم کے خلاف ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں اور مستقبل میں بھی ملزمان کے خلاف کارروائی کی جاتی رہے گی”۔
واضح رہے کہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے ملزم کو دہلی پولیس نے 20 جنوری کو گرفتار کیا تھا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
سال 2023 میں بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی لفٹ میں نازیبا لباس پہنے داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نامناسب انداز میں کپڑے تبدیل کرتے ہو ئے دکھایا گیا تھا، جو ویڈیو زارا نامی خاتون کی تھی، رشمیکا مندانا نے جعلی ویڈیو کو ’ انتہائی خوف زدہ ‘ کرنے والا عمل قرار دیا تھا۔