کراچی(ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے شہر سے سیاسی رہنماؤں کے سائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانےکا حکم جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں عوامی مقامات پربل بورڈز اور ہورڈنگزپرپابندی کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران کے ایم سی اور کنٹونمنٹ کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہذب لوگوں کا شہر ہے یا جنگل، کراچی کو جنگل مت بنائیں، ہم شہر میں آنے والوں کو کیا بتانا چاہتے ہیں؟
بعد ازاں عدالت نے شہر سے سیاسی رہنماؤں کےسائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانےکاحکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور شہری انتظامیہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرے، بل بورڈزپر جس سیاسی رہنما کی تصویر ہو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔