اٹلی (ویب ڈیسک): اٹلی کے فوٹوگرافر نے چاند کی ایسی تصویر لی کہ امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی توجہ بھی اپنی جانب سمیٹ لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر ٹیورن سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر کا نام ویلیریو میناٹو ہے جنہوں نے اپنی فوٹوگرافی کے ہنر سے ناسا کو بھی حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹوگرافر نے یہ تصویر چاند کی لی جسے اس نے اٹلی اور فرانس کے درمیان پہاڑی خطے کوٹیان الپس کے سب سے اونچے پہاڑ مون ویزو کی چوٹی سے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش اس تصویر میں چاند پہاڑ کی چوٹی سے نکل رہا ہے جو دیکھنے میں خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔