کیلیفورنیا (ہیلتھ ڈیسک): ایک نئی تحقیق کے مطابق سماعت کے مسائل سے دو چار افراد تو آلہ سماعت پابندی سے استعمال کرتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دی لانسیٹ ہیلتھی لونگیوٹی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 10,000 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں سے 1,800 سے زائد افراد وہ تھے جو سماعت کے مسائل سے دوچار تھے۔
نتائج سے پتہ چلا کہ آلہ کو کبھی کبھار استعمال کرنے والے افراد اوروہ افراد اسے کبھی استعمال نہیں کرتے تھے، ان میں جلد موت کے خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تھا جو آلات باقاعدہ استعمال کرتے تھے ۔
یونیورسٹی آف کیک اسکول آف میڈیسن، کیلیفورنیا میں اسسٹنٹ پروفیسر اور اوٹولیرینگولوجسٹ (کان، ناک اور گلے کے ماہر) نے کہا کہ تحقیق میں جو کچھ ہم نے پایا وہ یہ تھا کہ آلاتِ سماعت باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد میں جلد موت کا خطرہ 24 فیصد کم ہوتا ہے۔
مطالعہ یہ بھی بتاتا ہے کہ خطرے میں کمی عمر، نسل، آمدنی، تعلیم، طبی تاریخ اور سماعت کے مسائل کی شدت، ان سب عوامل سے قطع نظر تھی۔