اسلام آباد (ویب ڈیسک): دفترخارجہ نےکالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کی حافظ سعیدکی حوالگی کی درخواست وصول کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے یہ درخواست نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ سال لاہور کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا سنائی تھی۔