برازیل (اسپورٹس ڈیسک): فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میں برازیل اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران تماشائی گتھم گتھا ہوگئے۔بتایا جارہا ہے کہ برازیل تاریخ میں پہلی بار ہوم کوالیفائر ہار گیا اور ارجنٹائن نے ایک صفر سے میچ جیت لیا تو تماشائیوں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور ٹیم میدان چھوڑ کر اپنے فینز کی مدد کو جاپہنچے۔
ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور ٹیم نے پولیس سے ٹکر لینے کی بھی کوشش کی لیکن اسٹینڈ میں لگی رکاوٹیں بیچ میں آگئیں۔
بعد ازاں کچھ دیر بعد ارجنٹائن کی ٹیم میدان چھوڑ کر چلی گئی۔
دوسری جانب برازیل تاریخ میں پہلی بار ہوم کوالیفائر ہار گیا اور ارجنٹائن نے ایک صفر سے میچ جیت لیا۔