رتلام بھارت (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی اسمبلی کے الیکشن جیتنے کیلئے کانگریس رہنما پارس سکلیچہ نے بھکاری سے چل مار آشیرواد لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر رتلام سے کانگریس رہنما پارس سکلیچہ نے اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا جس کیلئے پولنگ تو ختم ہو چکی ہے لیکن ان کے حوالے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے۔
In the Video, @INCIndia MLC Candidate from MP, Paras saklecha is seen handing slippers to an elderly Kamal Raza (fakir baba) asking to be beaten (blessing).
Irony will be that this Congress leader will go and call others Andhbhakt! pic.twitter.com/wevoNyUMfF
— Amit Rakksshit 🇮🇳 (@amitrakshitbjp) November 18, 2023
بتایا جارہا ہے کہ پارس سکلیچہ نے 2013 اور 2018 میں بھی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی وجہ سے کانگریس رہنما اس بار الیکشن میں لڑنے کیلئے ایک بھکاری بابا کے پاس چپل مار آشیرواد لینے پہنچ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ بھکاری سڑک کنارے موجود ہے اور کانگریس رہنما ان کیلئے نئی چپل کا جوڑا لاتے ہیں جس سے بھکاری بابا انہیں کئی بار چپل مار کر آشیرواد دیتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھکاری بابا کبھی کانگریس رہنما کے سر پر تو کبھی ان کے منہ پر چپل مار رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھکاری بابا چپل مار کر آشیرواد دیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ چپل کھانے والے شخص سے نظر بد ختم ہو جاتی ہے اور اس کے کام بن جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے الیکشن جمعے کے روز ہوئے تھے جس میں ٹرن آؤٹ 76.22 فیصد رہا جسے ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرن آؤٹ کہا جارہا ہے، ووٹوں کی گنتی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔