News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: نیوزی لینڈ کو 70 رنز سےشکست،بھارت فائنل میں پہنچ گیا
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > کھیل > نیوزی لینڈ کو 70 رنز سےشکست،بھارت فائنل میں پہنچ گیا
کھیل

نیوزی لینڈ کو 70 رنز سےشکست،بھارت فائنل میں پہنچ گیا

Published نومبر 15, 2023 Tags: Featured کے ایل راہول 39 رنزبناکر ناقابل شکست رہے ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز
Share
SHARE

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔یہ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کیویز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہے۔

398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49 ویں اوور میں 327رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیرل مچل 134 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے چوتھی بار آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، بھارتی ٹیم 2 بار ورلڈ چیمپئن بنی ہے۔

بھارتی اوپنر کپتان روہت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرکے 29 گیندوں پر 47 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کی وکٹ ساؤتھی نے لی جبکہ اوپنر شبمن گل 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

ویرات کوہلی نے 113 گیندوں پر117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شریاس آئیر 70 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ کے ایل راہول 39 رنزبناکر ناقابل شکست رہے جبکہ سوریا کمار یادیو نے ایک رن بنایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ لی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کوہلی کی ون ڈے انٹرنیشنل سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈےانٹرنیشنل میں عبور کیا۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو یعنی کل کھیلا جائے گا، یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا جہاں میچ طوفان کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔

بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے میں بھی ممکن نہیں ہوسکا تو جنوبی افریقا پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا ۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, کے ایل راہول 39 رنزبناکر ناقابل شکست رہے, ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز
Habib Ur Rehman نومبر 15, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ذکاء اشرف سےملاقات: بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار
Next Article ٹک ٹاکر حریم شاہ کا بگ باس کے آن ایئر سیزن 17 کی پیشکش کا دعویٰ

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?