(ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی محمد حسن مری گھگھرپھاٹک کےقریب ہینڈز فری لگا کر گھوم رہا تھا۔
متوفی محمد حسن مری نگران صوبائی وزیر خدا بخش مری کا بھائی ہے۔
نگران وزیر خدا بخش مری کے ترجمان کے مطابق متوفی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجےگوٹھ قادر نگر ملیر میں ادا کی جائےگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔