News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: چکن گونیا کی روک تھام کیلئے دنیا کی پہلی ویکسین متعارف
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > صحت > چکن گونیا کی روک تھام کیلئے دنیا کی پہلی ویکسین متعارف
صحت

چکن گونیا کی روک تھام کیلئے دنیا کی پہلی ویکسین متعارف

Published نومبر 10, 2023 Tags: Featured چکن گونیا ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے
Share
SHARE

نیو یارک (ہیلتھ ڈیسک): چکن گونیا ایک ایسا وائرس ہے جو مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے اور ایک سے دوسرے فرد میں منتقل نہیں ہوسکتا۔اسے اب تک دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک میں دریافت کیا جاچکا ہے۔چکن گونیا سے متاثر مریضوں کی ہلاکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے مگر اس کی علامات کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر مختلف منفی اثرات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔اب امریکا میں اس مرض کی روک تھام کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس ویکسین کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ 2023 کے دوران دنیا بھر میں چکن گونیا کے 4 لاکھ 40 ہزار کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 350 سے زائد مریض چل بسے۔

ایف ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ چکن گونیا ویکسین کا استعمال 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے افراد کر سکیں گے جن میں اس وائرس کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوگا۔

اس ویکسین کو فرانس کی ایک کمپنی Valneva نے تیار کیا ہے اور اسے Ixchiq کا نام دیا گہا ہے۔

اس ویکسین کی تیاری کے لیے وائرس کا ایک زندہ مگر کمزور ورژن استعمال کیا گیا ہے۔

ویکسین کو ایک انجیکشن کی شکل میں استعمال کرایا جائے گا۔

ایف ڈی اے کے مطابق ویکسین کی جانچ 2 کلینیکل ٹرائلز میں کی گئی اور یہ زیادہ تر افراد کے محفوظ ہے، البتہ اس کے استعمال سے سر درد، تھکاوٹ، مسلز، جوڑوں اور انجیکشن کے مقام پر تکلیف جیسے مضر اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ چکن گونیا سے متاثر ہونے پر جو علامات سامنے آتی ہیں، وہ ڈینگی بخار سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔

بخار، جوڑوں میں تکلیف، سردرد، مسلز میں درد، خارش اور جوڑوں کے ارگرد سوجن وغیرہ چکن گونیا کی عام ترین علامات ہیں۔

اس وائرس سے اموات کی شرح محض 0.1 فیصد ہے مگر علامات بہت تکلیف دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

بیشتر مریضوں کا بخار ایک ہفتے میں ٹھیک ہوجاتا ہے مگر جوڑوں میں تکلیف کا تسلسل کئی ماہ بلکہ ایک سال تک برقرار رہ سکتا ہے۔

چکن گونیا کے علاج کے لیے کوئی مخصوص دوا موجود نہیں، اس لیے ڈاکٹروں کی جانب سے آرام اور زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, چکن گونیا ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے, مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے
Habib Ur Rehman نومبر 10, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 14 نومبر کو بجلی پھرمہنگی ہونےکاخدشہ، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ درخواست نیپرا میں دائر
Next Article امریکا میں کدو میں سوار شخص کی نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?