نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تین ماہ کے اندر انتخابات کرائے گی، ذکا اشرف 10 رکنی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اشرف کی سربراہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی جولائی 2023 میں 4 ماہ کی مدت کے لیے تشکیل دی گئی تھی اور نگراں وزیراعظم نے پی سی بی کے سرپرست کی حیثیت سے اپنا استحقاق استعمال کرتے ہوئے تین ماہ کی توسیع دی ہے۔
یہ پیش رفت نگران وزیر اعظم کاکڑ کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اشرف کے پی سی بی کے سربراہ کی حیثیت سے مستقبل کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کیا جائے گا۔
انوارالحق کاکڑ کا یہ اعلان ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جس سے ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں جانے کی امیدیں زندہ ہیں۔