فواد کی اہلیہ حبا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ ان کے شوہر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔
Fawad Arrested and taken to unknown place.
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) November 4, 2023
سابق وزیر کے بھائی اور وکیل فیصل چوہدری نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ ناشتہ کر رہے تھے۔
میرے بھائی چوہدری فواد @fawadchaudhry کو میرے اسلامآباد والے گھر سے ناشتے کرتے ہوئے کچھ باوردی اہلکاروں نے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے ہمراہ اغوا کر لیا ہے۔میرے بار بار اصرار کے باوجود انہوں نے کوئی وارنٹ گرفتاری یا حکم نہیں دکھایا۔ مجھے انکی سلامتی سے متعلق شدید خدشات ہیں-
— Faisal Hussain (@faisal_fareed) November 4, 2023
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے بار بار اصرار کے باوجود انہوں نے کوئی گرفتاری وارنٹ یا حکم نہیں دکھایا۔
چند روز قبل پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا جس کے بعد فواد چوہدری نے 24 مئی کو پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔