فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دورہ کرنے والی ٹیم کو رواں سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 415 ارب روپے حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
آئی ایم ایف نے پیر کو ایف بی آر سے زیر التوا ٹیکس کیسز پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 2 ہزار 748 ارب روپے جمع کیے ہیں، فنڈ نے جون 2024 تک بقیہ 6670 ارب روپے جمع کرنے کا منصوبہ بھی مانگا ہے۔
ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو قائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی کہ وہ جون 2024 کے اختتام تک مطلوبہ ریونیو وصولی کے ہدف کو 9.4 ٹریلین روپے تک حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔