اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواست ضمانت میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف ‘سیاسی محرکات پر مبنی مقدمات’ کی توسیع ہے۔
ضمانت کی درخواست میں سپریم کورٹ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس بات پر غور کرے کہ آیا اس معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے بدنیتی پر مبنی عزائم واضح نہیں ہیں۔
درخواست میں ایف آئی اے کی بدنیتی کے ثبوت کے طور پر فارن فنڈنگ کیس کا بھی ذکر کیا گیا ہے، ٹرائل کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی عمران خان کی ضمانت مسترد کر چکے ہیں۔
مقدمے میں خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کی لکھی ہوئی خفیہ کیبل کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں بھی مسترد کردی ہیں۔
عمران خان کو 29 اگست کو اٹک جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سائفر معاملے کی تمام سماعتیں اب تک جیل کے احاطے میں ہوئی ہیں۔