آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ وانکھیڈے میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں 2011 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے تھیں۔
بھارت ٹورنامنٹ میں واحد ناقابل شکست ٹیم ہے جبکہ سری لنکا نے چار میں سے صرف دو میچ جیتے ہیں۔
وانکھیڈے میں حالات گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے اور اس مقام پر اس ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اسکور دیکھنے میں آئے ہیں جن میں جنوبی افریقہ کے 399 رنز بھی شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول( وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد شامی، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔
سری لنکا کی ٹیم میں پاتھوم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل مینڈس( کپتان)، سدیرا سماراوکرما، چریتھ اسلانکا، اینجلو میتھیوز، دنوتھ ویلجے/ دھننجیا ڈی سلوا، کاسن راجیتھا، مہیش تھیکشنا، دلشان مدوشنکا اور دوشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔