غزہ کی وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ کیمپ میں گھروں کے ایک بڑے حصے کو نشانہ بنانے والے وحشیانہ قتل عام میں 50 سے زائد شہید اور 150 کے قریب زخمی اور درجنوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
اے ایف پی کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے بعد کم از کم 47 لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔
درجنوں تماشائیوں کو دو بڑے گڑھوں کے کناروں پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جب لوگ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔
#BREAKING| #Israel has just razed an entire heavily populated neighborhood in Jabalya, #Gaza to the ground using 6 #US-made bombs, each of which weighs 1 ton. pic.twitter.com/IYYzmdI6xb
— Quds News Network (@QudsNen) October 31, 2023
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر اسرائیلی فوج نے فوری طور پر ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اس سے قبل منگل کو وزارت صحت نے کہا تھا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل کی بمباری کی مہم کے آغاز کے بعد سے غزہ میں 8,525 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔