بلوچستان کے ضلع تربت میں پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں چار مزدور بھی شامل ہیں، ہلاک ہونے والے چاروں مزدور تھے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ بلوچستان کے ضلع تربت میں 6 مزدور ہلاک ہوئے تھے۔
مرنے والوں میں دو بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے تربت میں چار مزدوروں اور ایک پولیس اہلکار کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ بے روزگار مزدوروں کا قتل افسوسناک واقعہ ہے، ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔