خصوصی عدالت نے منگل کو اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت شروع کی جہاں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جانے کا امکان ہے۔
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر خاور شاہ بھی سماعت کے لیے جیل پہنچے۔
ایف آئی اے کی ٹیم استغاثہ کے بیانات قلمبند کرانے کے لیے پانچ گواہوں کو بھی ساتھ لے کر آئی۔
گواہوں کی شناخت نادر خان، عمران ساجد، محمد نعمان شمعون قیصر اور فرخ عباس کے نام وں سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے کیس میں مجموعی طور پر 28 گواہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اپنے بیانات قلمبند کرانے کے لیے باری باری پیش ہوں گے۔