انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج کولکتہ میں پریکٹس کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دن 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔
فاسٹ بولر حسن علی چنئی میں بخار میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 6 اور 6 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔