لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سے 1600 کلو گرام آلودہ اور زائد المیعاد گوشت برآمد کر لیا۔
اتھارٹی نے یہ انکشاف صوبے میں غیر معیاری اور زائد المیعاد گوشت فراہم کرنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر چھاپوں کے دوران کیا۔
ڈائریکٹر جنرل راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ گوشت ضبط کرنے کے بعد ٹھکانے لگا دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گوشت سپلائی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوشت کو آلودہ فرش پر رکھا گیا تھا جو اگر کھایا جائے تو بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔