حيدرآباد: سندھ کی سورمی مرک علی نے بھترين گلوکاری پر پودا ایوارڈ جیت لیا،سماجی تنظیم پودا کی جانب سے دیہات کی عورتوں کے عالمی دں کے حوالے سے اسلام آباد میں دیہات کے لیڈر خواتیں، ماحول، پائیدار ترقی چھوٹی عمر کی شادیوں کو روکنے کے عنوان سے 16 ھیں سالانہ کانفرنس منعقد کی گئی.
کانفرنس میں سورمی ستھ یوتھ ونگ کے ممبران نے بھی شرکت کی، پودا کانفرنس میں سندھ سورمی ستھ یوتھ ونگ کی ممبر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی نوجواں لڑکی غلام صغریٰ المعروف گلوکارہ مرک علی کو بھترين گلوکاری پر پودا ایوارڈ دیا گیا.
مرک علی کانفرنس میں لعل میری پت رکیو بھلا گا کر خوب داد حاصل کیا اور اسے ایوارڈ سے نوازا گیا.
ایوارڈ حاصل کرنے والی گلوکارہ مرک علی نے بتایا کہ پودا کانفرنس میں اپنی اپنی شعبوں میں بھتریں کام والی خواتیں اور بالخصوص نوجواں لڑکیوں نے شرکت کی اور انہوں نے اپنا ٹیلینٹ اور مسائلِ پیش کیئے، جس میں سندھ سورمی ستھ یوتھ ونگ نے بھی حصہ لیا، جس میں مجھے بھتریں گلوکاری پر ایوارڈ دیا گیا، جو میرے لئے بڑا اعزاز ہے.
گلوکارہ مرک علی کا کہنا تھا کہ میری ایوارڈ حاصل کی کامیابی کا کریڈٹ سورمی ستھ کی سربراھ ماروی سموں کو جاتا ہے، کیوں کہ اس نے ہی ہمیں نیشنل لیول کا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے.
اس سلسلے میں سورمی ستھ کی سربراھ ماروی سموں نے بتایا کہ ہمارا مقصد سندھ کے ٹیلنٹ اور دیہاتی خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے، خاص طور پر ہم ساحلی علاقوں کی ھنرمند، ٹیلنٹڈ خواتین، لڑکیوں کو سماج میں متعارف کروا کر جائز مقام دلوانے کی کوشش کرتے ہیں، ساتھ ہی ایسی عورتیں جو ھنرمند یا اور کجھ نہیں جانتی ہم انھیں بھی اسلام آباد، لاھور اور دیگر شہروں کے ساتھ بیرون ملکوں میں اعلیٰ سطحی ٹریننگ دلوا کر اپنے پائون پر کھڑا کرنے کے لئے کام کرتے ہیں.