سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو قانون تبدیل کرنا چاہیے۔
سابق بھارتی آف اسپنر کا کہنا ہے کہ اگر گیند سٹمپ سے ٹکراتی ہے تو اسے آؤٹ دیا جانا چاہیے، امپائر اسے آؤٹ کرے یا نہ دے، اگر یہ قانون ہے تو ایسی ٹیکنالوجی کا کیا فائدہ؟
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں امپائرنگ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
Bad umpiring and bad rules cost Pakistan this game.. @ICC should change this rule .. if the ball is hitting the stump that’s out whether umpire gave out or not out doesn’t matter.. otherwise what is the use of technology??? @TheRealPCB vs #SouthAfrica #worldcup
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 27, 2023
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقہ کی اننگز کے 46 ویں اوور کی آخری گیند پر پروٹیز نے جیت کے لیے 8 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔
اس موقع پر حارث رؤف نے گیند جنوبی افریقہ کے ٹیل اینڈ بیٹر تبریز شمسی کو بھیجی جو ان کے پیڈ پر لگی۔ پاکستانی ٹیم نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی لیکن میدانی امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا جس پر پاکستان نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔
ریویو میں دیکھا گیا کہ حارث کی گیند وکٹ کو تھوڑا سا چھو رہی تھی لیکن انہیں آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا تھا اس لیے وہ امپائر کی کالز کی وجہ سے ریویو کے بعد بھی ناٹ آؤٹ رہے۔
اگر امپائر نے اس گیند پر حارث کو آؤٹ دیا ہوتا تو پاکستان میچ جیت جاتا جبکہ جنوبی افریقہ اس کا جائزہ لینے پر بھی اسے آؤٹ قرار دے دیتا۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی تھی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری پاکستانی ٹیم 47 ویں اوور میں 270 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔