وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے توقیر شاہ کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اطلاق 31 اکتوبر سے ہوگا۔
توقیر شاہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
اس سے قبل دسمبر 2022 کے آخری ہفتے میں ریٹائرمنٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اپنی ملازمت میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔