انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 280 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔
جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ ہوا اور اس نے 280.25 روپے پر ٹریڈ کرنے کا آغاز کیا۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر مستحکم رہا۔
بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری سیشن کے اختتام پر امریکی ڈالر 279.88 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب جمعہ کی صبح کاروباری سیشن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 226 کی سطح پر پہنچ گیا۔