نیویارک: مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک طویل مدتی ویڈیو پوسٹنگ فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین 15 منٹ تک کی فوٹیج شیئر کر سکیں گے۔
چین کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کی مدد سے صارفین پندرہ منٹ تک کی فوٹیج اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
فی الحال صارفین 10 منٹ طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے قابل ہیں اور ٹک ٹاک آہستہ آہستہ منٹوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔
طویل ویڈیو کی اجازت دینے سے سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک یوٹیوب کو ٹف ٹائم دے سکے گی جو اس وقت ویڈیو شیئرنگ کے لیے اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مخصوص زونز کے محدود صارفین کے لیے 15 منٹ طویل ویڈیو کا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ تاہم اس نے ایسے صارفین اور علاقوں کی تفصیلات کا بھی انکشاف نہیں کیا۔
طویل ویڈیو تخلیق کاروں کو مؤثر طریقے سے مواد تخلیق کرنے کے قابل بنائے گی کیونکہ محدود وقت ان کے لئے ایک بڑی رکاوٹ ہے، کمپنی نے ابھی تک یہ انکشاف نہیں کیا ہے کہ نیا فیچر کب سامنے آئے گا۔