امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے الاہلی ہسپتال کی تباہی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق ہسپتال میں پیش آنے والے حادثے کے شواہد کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقات کی گئیں۔
نیو یارک ٹائمز نے مزید کہا کہ تحقیقات کے مطابق اس بات کے شواہد سامنے آئے ہیں کہ اسپتال کو غزہ کے بجائے اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ غزہ کے ایک ہسپتال پر میزائل حملے میں بچوں کی بڑی تعداد سمیت 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار 546 تک جا پہنچی ہے جن میں 50 فیصد سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔