پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو ایندھن کی فراہمی کا بحران جاری ہے اور جمعرات کو مزید 49 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
گزشتہ 10 دنوں میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 479 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کی جانب سے پی ایس او کو 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے، تاہم اس سے قومی ایئرلائن پر بوجھ سے کوئی ریلیف نہیں ملا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال جون میں پی آئی اے کا خسارہ 712.8 ارب روپے تک پہنچ گیا، ایئرلائن پر 435 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ اسے آپریشنل رکھنے کے لیے 156 ارب روپے درکار ہیں۔
پی آئی اے کو روزانہ 50 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے جو گزشتہ 10 روز کے دوران 7 ارب ڈالر کے نقصان کا باعث بن چکا ہے۔