امریکی ڈالر نے بدھ کی صبح کاروباری سیشن کا آغاز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں کچھ اتار چڑھاؤ کے ساتھ کیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں 13 پیسے کی معمولی کمی کے بعد امریکی کرنسی 279.30 روپے پر ٹریڈ کرنے لگی، تاہم چند لمحوں کے بعد یہ 57 پیسے کے اضافے کے ساتھ 280 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کراچی میں کرنسی ڈیلرز کے مطابق منگل کی صبح کاروباری سیشن کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 38 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
منگل کے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر 31 پیسے اضافے سے 279 روپے 43 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.19 روپے سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا اور ہفتے کے اختتام پر یہ 278.80 روپے پر بند ہوا تھا۔
پانچ ہفتوں کی مسلسل گراوٹ کے بعد پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر نسبتا مستحکم رہی۔