پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو برطانیہ منتقل کرنے کے لیے خصوصی پروازیں کل سے شروع ہوں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق افغان مہاجرین کی برطانیہ روانگی 26 اکتوبر سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے شروع ہوگی، تقریبا دو ہزار پناہ گزینوں کو 12 چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے برطانیہ پہنچایا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مزید وضاحت کی کہ خصوصی فلائٹ آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا اور ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ کے لیے روانہ ہوگی۔
200 افغان مہاجرین کو لے کر پہلی پرواز اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوگی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن اور ایوی ایشن اتھارٹیز کا منگل کو اسلام آباد میں اجلاس ہوا تھا۔
چارٹرڈ پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے انتظامات برطانوی حکام اور سی اے اے کے درمیان باہمی مشاورت سے کیے گئے تھے۔