News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت، فلسطینی سفیر کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
راولپنڈی
News Views > پاکستان > غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت، فلسطینی سفیر کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات
پاکستانتازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت، فلسطینی سفیر کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات

Published اکتوبر 24, 2023 Tags: Featured آرمی چیف جنرل عاصم منیر
Share
SHARE
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے جنگ میں اسرائیلی دفاعی افواج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے بلا روک ٹوک تشدد اور جان بوجھ کر اندھا دھند قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادی، اسکولوں، یونیورسٹیوں، امدادی کارکنوں، ہسپتالوں پر مسلسل حملے اور غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے فوری طور پر جنگ بندی، غزہ کے لیے انسانی راہداری کھولنے، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری پر زور دیا۔

آرمی چیف نے 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہونے والی ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ غزہ میں تشدد کی تازہ لہر مسلسل جبر، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ریاست کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے۔ اس جنگ کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا بے وقوفی ہوگی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اس مسئلے کو ایک الگ تھلگ حملے کے طور پر پیش کرنا کئی دہائیوں پر محیط وحشیانہ جبر کو پوشیدہ رکھتا ہے جس کے نتیجے میں یہ نتیجہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نازک موڑ پر یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے طاقت کے غیر متناسب اور غیر قانونی استعمال کی وجہ سے رونما ہونے والے انسانی المیے کے جلد خاتمے کے لیے متحرک ہو اور انہیں مہذب اور انسانی طرز عمل کے تمام اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مظالم جاری رکھنے کی ترغیب دینے سے باز رہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, آرمی چیف جنرل عاصم منیر
Habib Ur Rehman اکتوبر 24, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اشنا شاہ اشنا شاہ کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
Next Article شیخ رشید شیخ رشید سینے میں درد کے باعث اسپتال میں داخل

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?