پاکستان نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی تیاریوں کو جانچنے کے لئے غوری ویپن سسٹم کا تربیتی لانچ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس لانچ میں اے ایس ایف سی کی ‘آپریشنل اور ٹیکنیکل تیاری’ کا تجربہ کیا گیا اور یہ کامیاب رہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ایس ایف سی کے کمانڈر کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے انجینئرز نے بھی اس لانچ کا مشاہدہ کیا۔
کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا جس کی عکاسی فیلڈ میں ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر، وزیر اعظم پاکستان، سی جے سی ایس سی اور مسلح افواج کے سربراہان نے تربیتی مشقوں کے کامیاب انعقاد پر شرکت کرنے والے جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔
یہ تجربہ فوج کی جانب سے ابابیل ہتھیاروں کے نظام کی بحالی کے تجربے کے چند روز بعد کیا گیا ہے۔