آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بدھ کے روز ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تاکہ ہتھیار کی دوبارہ توثیق کی جا سکے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل نظام کا مقصد قابل اعتماد کم از کم ڈیٹرنس کی مجموعی تعمیر میں فل سپیکٹرم ڈیٹرنس کو آپریشنل کرکے خطے میں ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ ہتھیاروں کے ذیلی نظاموں کے ‘مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور کارکردگی کے جائزے’ کی دوبارہ توثیق کے لیے کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی ٹیسٹ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر، وزیر اعظم پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہان نے اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔