بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں سیشن پاکستانی اسکواڈ اور ریزرو کھلاڑیوں کے 12 کھلاڑیوں نے سیشن میں حصہ لیا جبکہ 6 کھلاڑیوں نے آرام کا انتخاب کیا۔
آرام کرنے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، شاہین آفریدی، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد حارث اور زمان خان شامل ہیں۔
ابتدائی طور پر پی سی بی نے ٹریننگ سیشن منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں میڈیا منیجر نے واضح کیا کہ یہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔
عبداللہ شفیق اس وقت بخار میں مبتلا ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور اسامہ میر میں پہلے بھی علامات ظاہر ہوئی تھیں لیکن وہ اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ٹیم کے میڈیا منیجر نے وضاحت کی کہ صحت یابی کے مرحلے میں موجود کھلاڑی طبی نگرانی میں ہیں۔