عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں موجودہ قیمت 102 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 117 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صارفین پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کر سکتے ہیں۔
اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ مسلسل دوسرا موقع ہوگا جب نگراں حکومت تین پندرہ روزہ اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہے۔
حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11 روپے کمی ہوئی جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 318.18 روپے فی لیٹر ہوگئی۔