بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ، شنکر مہادیون اور سکھویندر سنگھ ‘میوزیکل اوڈیسی’ کے لیے متحد ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان اور نیہا ککڑ بھی اس میوزیکل میلے کا حصہ ہوں گی۔
بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کردہ گلوکاروں کی فہرست میں کوئی پاکستانی گلوکار شامل نہیں ہے۔
پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کا معاملہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب بھارتی بی سی سی آئی نے مبینہ طور پر میگا کرکٹ ایونٹ کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے میں ‘تاخیر’ کی۔
Kickstarting the much-awaited #INDvPAK clash with a special performance! 🎵
Brace yourselves for a mesmerising musical special ft. Arijit Singh at the largest cricket ground in the world- The Narendra Modi Stadium! 🏟️
Join the pre-match show on 14th October starting at 12:30… pic.twitter.com/K6MYer947D
— BCCI (@BCCI) October 12, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز افتتاحی تقریب کے بغیر ہوا تھا لیکن اب آٹھ دن بعد بی سی سی آئی نے ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میچ سے قبل گانے کے شو کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے اننگز کے وقفے کے دوران 10 منٹ کا پروگرام ہوگا۔
اس تاریخی موقع پر پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
بھارت اور پاکستان دونوں اس وقت پوائنٹس کے لحاظ سے برابر ہیں اور دونوں نے ٹورنامنٹ میں دو کامیابیاں حاصل کی ہیں۔