یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ مشرقی بحیرہ روم میں پہنچا تاکہ صورتحال کو خراب کرنے یا اسرائیل حماس جنگ کو وسیع کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی کردار کو روکا جاسکے۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں موجود فورسز میں امریکی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ (سی وی این 78) اور ٹیکونڈیروگا کلاس گائیڈڈ میزائل کروزر یو ایس ایس نارمنڈی (سی جی 60) کے علاوہ آرلی برک کلاس گائیڈڈ میزائل تباہ کن جہاز یو ایس ایس تھامس ہڈنر (ڈی ڈی جی 116)، یو ایس ایس رامج (ڈی ڈی جی 61)، یو ایس ایس کارنی (ڈی ڈی جی 64) اور یو ایس ایس روزویلٹ (ڈی ڈی جی 80) شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی پوزیشن بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں، جن میں خطے میں موجود لڑاکا اسکواڈرن کو بڑھانے کے لیے امریکی فضائیہ کے ایف-15، ایف-16 اور اے-10 طیاروں کی تیزی سے نقل و حرکت بھی شامل ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کریلا کا کہنا تھا کہ خطے میں ان انتہائی قابل افواج کی آمد ڈیٹرنس کا ایک مضبوط اشارہ ہے اگر اسرائیل کے مخالف کوئی بھی عناصر اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔