اسرائیلی پولیس کے سائبر یونٹ نے غزہ میں قائم حماس گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر استعمال کیے جانے والے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے لاہاو 433 یونٹ کی سائبر برانچ نے حماس سے وابستہ کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے کارروائی کی ہے۔
پولیس ترجمان کے یونٹ نے انکشاف کیا کہ حماس گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے فنڈ ریزنگ کے لئے ان کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کو فعال طور پر استعمال کر رہا تھا۔
لاہو 433 نے اسرائیلی وزارت دفاع، شین بیت (اسرائیل کی داخلی سلامتی سروس) اور مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے مالیاتی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والے کرپٹو کرنسی چینلز میں خلل ڈالنے کا دعویٰ کیا ہے۔