واٹس ایپ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے چیٹ لاک اور ٹیکسٹ میسجز کے لیے فارمیٹنگ ٹولز سے متعلق دو فیچرز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
ایک فیچر کو “لاک چیٹ” کا نام دیا جا رہا ہے اور دوسرا ٹیکسٹ میسج فارمیٹنگ ٹولز کی سہولت ہے۔
ابتدائی طور پر لاک چیٹ آپشن اس سال مئی میں لانچ کیا گیا تھا ، جس سے صارفین فولڈر میں چیٹس کی حفاظت کرسکتے ہیں جن تک فون لاک سسٹم کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔