پیر تک غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں 81 بچے اور 61 خواتین شامل ہیں جبکہ دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
حالیہ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر اچانک حملہ کیا، جس میں ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے، اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، اور کچھ غیر ملکیوں سمیت سول اور فوجی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔
I'm Not From Palestine But When You Bleed I Bleed Too Because! We Are All One Ummah! ✊ 🇵🇰🇵🇸
My Heart is With Palestine 🫀@yumnazaidi3#SupportGaza #طوفان_الأقصى pic.twitter.com/ArilzIgsvg
— Huma Zehra (@HumaZhr) October 8, 2023
چونکہ لڑائی جاری ہے ، دنیا بھر میں لوگ اس حملے کے بارے میں بول رہے ہیں اور عالمی رہنماؤں سے کچھ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
صبا قمر، یمنا زیدی اور دانیر مبین سمیت پاکستانی ستاروں نے سوشل میڈیا پر فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
From the River to the Sea, Palestine will be free! InshaAllah 🇵🇸
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) October 8, 2023
پاکستان کے سیاسی رہنماؤں نے حماس کی جانب سے ہفتے کے روز ہونے والے اچانک حملوں پر اسرائیل کے ‘غیر متناسب رد عمل’ کی بھی شدید مذمت کی، جو طویل عرصے سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف لڑ رہی ہے۔
رہنماؤں نے علاقائی تنازعہ کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کر رہا ہے۔