ایونٹ کے لیے تمام دس کپتان جمع ہوں گے جس میں فوٹو سیشن اور پریس کانفرنس ہوگی۔
شرکت کرنے والے کپتانوں میں بھارت سے روہت شرما، آسٹریلیا سے پیٹ کمنز، انگلینڈ سے جوس بٹلر، نیوزی لینڈ سے کین ولیمسن، پاکستان سے بابر اعظم، سری لنکا سے داسن شناکا، جنوبی افریقہ سے ٹیمبا باووما، بنگلہ دیش سے شکیب الحسن، افغانستان سے حشمت اللہ شاہدی اور نیدرلینڈز سے اسکاٹ ایڈورڈز شامل ہیں۔
Hyderabad ✈️ Ahmedabad
Our captain is all set for the ICC Captains’ Day ©️#CWC23 pic.twitter.com/N6TwAGFocb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 4, 2023
پی سی بی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایونٹ کے لیے بابر اعظم کے حیدرآباد سے احمد آباد کے سفر کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کی آمد اور بھارتی کپتان روہت شرما کے ساتھ بات چیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جس کا افتتاحی میچ نیوزی لینڈ اور دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔