اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن کو عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتار کرنے سے اسلام آباد پولیس کو روک دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی جو اپنے وکیل قاضی عادل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے پولیس اور دیگر کو مروت کے خلاف درج مقدمات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ کیا مروت کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے یا نہیں۔
بعد ازاں جسٹس ارباب طاہر نے عدالت سے پیشگی اجازت لیے بغیر مروت کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔